اسلام آباد /سرگودھا(این این آئی)سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے خلاف گواہی نہیں دوں گا، اگر کسی نے مجھے عدالت میں بلاکر یہ کہا کہ گواہی دو تو میں ہرگز ایسا نہیں کروں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کابینہ کا حصہ رہنے والے سابق وزیر ندیم افضل چن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نیب نے 2 نوٹسز بھیجے اور طلب کیا، جس پر میں نیب آفس گیا، وہاں مجھ سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے سوال کئے گئے میں نے وہ بتادیا جو کابینہ میں ہوا تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کہا جارہا ہے ندیم افضل چن سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دے گا، میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میری تربیت ایسی نہیں ہوئی کہ میں قیدیوں اور مظلوموں پر بات کروں، مجھے کوئی کہے کہ عدالت میں آکر گواہی دے تو میں اس کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں۔
میں عمران خان کے خلاف گواہی نہیں دوں گا: ندیم افضل چن
Dec 11, 2023