مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبے روک کر منفی سیاست کرتے رہے: مدثرقیوم ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبے روک کر منفی سیاست کرتے رہے ہماری سیاسی مخالفت میں عوام کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے تعمیراتی کام بند کروا دینے والے مخالفین حلقہ کی عوام سے مخلص نہیں پونے چار سال علاقہ کے وسائل پر قابض نام نہاد لیڈر عوام کے لیے ایک بھی ترقیاتی کام نہ کرسکے 2018کے انتخابات میں ہمیں نیب اور ایف آئی کے مقدمات سمیت گرفتاریوں کا سامنا رہا میں اور میرے ساتھیوں بے جیلیں بھگتیں لیکن میدان سے نہیں بھاگے مسلم لیگ ن کی سولہ ماہ کی حکومت میں ہم نے این اے 81کی پونے چار سالہ محرومی کا خاتمہ کرتے ہوئے ہر طرف ترقیاتی منصبوبوں کا جال بچھا دیا8فروری کے الیکشن میں اپنے مدمقابل حریفوں کو عوام کی مدد سے شکست سے دوچارکریں گے۔

ای پیپر دی نیشن