سلامتی کونسل کی استحصالی شک ’’ویٹو‘‘ختم کی جائے، شبیر حسن میثمی

Dec 11, 2023

اسلام آباد (خبرنگار) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اس دن کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے منانے کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کے شعور کو اجاگر کرنا تھا، لیکن اقوام متحدہ کا ادارہ اپنے منشور پر عمل درآمد کروانے میں مسلسل ناکام نظر آتا ہے، سلامتی کونسل کی استحصالی شک *ویٹو* ختم کی جائے، جسے اکثر اوقات بڑی طاقتیں بالخصوص امریکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے لیے استعمال کرتا ہے، یو این میں اب تک امریکہ اسرائیل کے تحفظ کے لیے درجنوں قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے، غاصب صہیونی ریاست کے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے گئے پینسٹھ روزہ وحشیانہ مظالم پر انسانیت بھی شرمسار ہے، جانوروں اور پرندوں پر رحمدلی دکھانے والے مغربی ممالک آج معصوم فلسطینی بچوں پر بمباری کی حمایت کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مختلف اصطلاحات کا استعمال کر کے دھوکہ دہی اور دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں