اسلام آباد(خبرنگار) جاز نے سیٹلائیٹ اور جی ایس ایم ٹریکنگ آلات کے امتزاج کے ذریعے بلا تعطل خدمات اورٹریکنگ ٹیکنالوجی کو نئی جہت فراہم کرنے کے لئے ٹی پی ایل ٹریکر کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے ٹی پی ایل ٹریکر ایسٹ ٹریکنگ، ایڈوانس ٹیلی میٹکس اور آئی او ٹی خدمات فراہم کرنے والی ملک کی معروف کمپنی ہے اس شراکت داری کے تحت جاز اپنے وسیع نیٹ ورک بشمول فکسڈ، جی ایس ایم اور سیٹلائیٹ کے ذریعے ٹی پی ایل ٹریکر کے ہارڈویئر آلات کو پہلے سے زیادہ فعال بنائے گا۔ سیٹلائیٹ کنکٹی ویٹی ایسے علاقوں میں جامع کوریج کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جہاں جی ایس ایم کے سگنل کمزورہوںاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاز کے چیف بزنس آفیسر آصف عزیز نے کہا ٹریکنگ ٹیکنالوجی کو جدید بنانے کے لیے ٹی پی ایل ٹریکر کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے۔
جاز نے ٹی پی ایل ٹریکر کے ساتھ شراکت داری کرلی
Dec 11, 2023