228گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل

Dec 11, 2023

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں593گھروں کے228گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا، اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں