پولیس فائونڈیشن میں گھرسے تین لاکھ روپے،8 لاکھ کا سامان چوری

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ لوہی بھیرکو راجہ شوکت حیات نے بتایا کہ پولیس فائونڈیشن میں میرے گھرسے تین لاکھ روپے کی نقدی اور آٹھ لاکھ روپے مالیتی سامان چوری ہوگئے تھانہ رمنا کو الیشبع اشرفر نے بتایا کہ جی الیون مرکز میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے جس میں دو لیپ ٹاپ تھے تھانہ کھنہ کو حماد سکندر نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 125 پر سوار دو لڑکوں نے مجھ سے میرا موبائل فون ریڈ می نوٹ 12 چھین لیا اور فرار ہوگئے تھانہ آبپارہ کو جہانزیب حسن نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس ون میں میراموٹر سائیکل چوری ہوگیا،تھانہ شالیمار کو محمد کامران نے بتایا کہ ای الیون ٹو میں میراموٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ سنبل کو قمرگل نے بتایا کہ میری دکان سے میراموٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ رمنا کو محمد حماد نے بتایا کہ جی ٹین میٹروسٹیشن سے میراموٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ آئی نائن کو محبوب حسین نے بتایا کہ ایچ نائن بازار سے میراموٹرسائیکل چوری ہوگیا،تھانہ کورال کو محمد آفاق نے بتایا کہ گلبرگ گرین سے میراموٹر سائیکل چوری ہوگیا، شمس کالونی کو سید اصغر علی شاہ نے بتایا کہ ڈھوک سلیمان سے میراموٹر سائیکل چوری ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...