اسلام آباد(خبر نگار)سماجی تنظیم ایس او ایس فانڈیشن کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایچ نائن اسلام آباد میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والیافراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے پرجوش انداز میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے، جن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے عالمگیر نفاذ کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ایس او ایس فانڈیشن کے ڈائریکٹر عبدالسلام نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، مساوات اور بنیادی انسانی حقوق ہر انسان کا پیدائشی حق ہے۔ رنگ، نسل، زبان اور مذہب کے نام پر تفریق سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈیکلریشن کے مطابق ان حقوق کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لیں اور انسانی حقوق کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پربھرپور کردار ادا کریں۔پروفیسرز حضرت علی، نعمان شاکر، لالہ رخ، اور سعدیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بہت سے لوگ اپنے بنیادی حقوق سے ناواقف ہیں۔