راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی شہر سے پاکستان عوامی تحریک کے متوقع امیدواروں،ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی اور آنے والے انتخابات بارے راہنمائی لی۔اس موقع پر صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمان اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن سردار عمر دراز خان بھی موجود تھے، ملاقات کرنے والے متوقع امیدواروں میںامیدوار این اے 55 سردار منصور احمد خان سدوزئی ،امیدوار این اے 56 سردار اعجاز احمد خان سدوزئی،امیدوار این اے 57 مخدوم محمد نیاز انقلابی ایڈوکیٹ،امیدوار پی پی 10 سردار نسیم انجم،امیدوار ہی پی 12 عرفان مجید،امیدوار پی پی 16 غلام علی خان،امیدوار پی پی 17 حاجی ظہیرالزمان اور امیدوار پی پی 19 ملک اسنان شامل تھے،اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے ضلعی صدر عوامی تحریک غلام علی خان ،جنرل سیکرٹری سعید راجہ اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین کاوش پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی خلا پیدا ہو چکا ہے جو ناکام روایتی چہروں سے پر نہیں ہو گا، پاکستان عوامی تحریک باکردار، تعلیم یافتہ اور نوجوان قیادت سے اس سیاسی خلا کو پر کرنے کی استعداد رکھتی ہے، عوامی تحریک کی جدوجہد ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے ہے، عوامی تحریک چہرے نہیں نظام بدلو کے منشور کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔
ملک میں سیاسی خلا ناکام روایتی چہروں سے پر نہیں ہو گا، خرم نواز گنڈا پور
Dec 11, 2023