سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی شاہد آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں تعلیم اور کھیل کے شعبوں میں ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیاشاہد آفریدی نے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور نوجوانوں سے متعلق سکلز پروگرام ویژن کو سراہا انجم عقیل خان نے کہا کہ شاہد آفریدی فائونڈیشن پاکستان میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور پسماندہ طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے جو کوششیں کر رہی ہے وہ قابل تعریف اور قابل تحسین ہے ریٹائرڈ تحصیلدار نعیم اعظم خان،چوہدری فخر خالد اور شہزاد قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن