وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف،اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس آن لائن بھی بنےگا۔
Exciting update! To ease the process of obtaining a learner's license, we've gone digital! Now you can apply online through Punjab Police app, and the service is also available at 737 police stations and all Khidmat Marakiz across Punjab. #LicenseDrive#CMPunjab#GovtOfPunjab pic.twitter.com/fqugw8zLjm
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 10, 2023
تفصیلات کے مطابق شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے،وزیراعلیٰ آفس میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کی افتتاحی تقریب،محسن نقوی نےآن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا آغازکردیا۔ایپ کی تیاری پرآئی جی اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکےحکام کی کاوشوں کوسراہا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر،آئی جی پنجاب عثمان انور،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈفیصل یوسف شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مطابق حکومت پٹرولنگ پوسٹس،خدمت مراکزپربھی شہریوں کوسہولیات فراہم کررہی ہے،پولیس سٹیشنزپربھی لرننگ ڈرائیونگ بنوانےکی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہری آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سےفائدہ اٹھا سکیں گے،تھانوں کےفرنٹ ڈیسک پرلرنرلائسنس کی سہولت کاآغاز کر دیا ہے۔