فری آئی کیمپ آج لگایا جائیگا

Dec 11, 2024

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آج 11 دسمبر کو مرکزی رضوی جامعہ مسجد میں صبح 9 بجے سے 11.30 بجے تک فری آئی کیمپ لگایا جائیگا، کیمپ میں فری چیک اپ، فری ادویات، آپریشن بمع لینز اور فری سرجری ہوگی، میاں محمد ضیاء المصطفیٰ قادری نے بتایا کہ کیمپ ماہر ڈاکٹرز کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر اورڈاکٹر محمد سعید طاہرآف فیصل آباد زیر نگرانی سفید موتیا کی تشخیص، آپریشن اور لینز کی مفت سہولت فراہم کی جائیگی۔

مزیدخبریں