لڑکیوں کی تصاویر ‘ویڈیوزپر فحش گانے لگانے والاملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگانے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم زوار حسین لڑکیوں کی تصویر اورویڈیوز پر فحش گانے لگا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرتا تھا۔ گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے سائبر کرائم ونگ کو ٹاسک دیا۔ملزم زوار حسین کو سائبر کرائم کینٹ ڈویژن پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن