بنگلہ دیش‘ شام میںقابضین کی حکمرانی کا سورج غروب ہوچکا:لیاقت بلوچ 

لاہو ر(خصوصی نامہ نگاور)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش و شام میں غاصب قابضین کی حکمرانی کا سورج بھیانک انجام کیساتھ اختتام پذیر ہوکر غروب ہوچکا، واضح ہوچکا کہ مسلم ممالک پر حکمرانی کا واحد راستہ اِن ممالک کے آئین، قانون، عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق کی بالادستی ہی ہے، یہی وہ راستہ ہے جس سے پورا عالمِ اسلام تہہ در تہہ بحرانوں سے نجات پاسکتا ہے۔ مسلم ممالک کی عوام اور حکمرانوں کے درمیان بداعتمادی اور تفاوت کا یہ فلسفہ مسلم دشمن استعماری قوتوں کو مداخلت کی سہولت کاری کا سبب بن گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن