سنجوال کینٹ (نامہ نگار) محمد خان ولد منظور الہی ساکن گولڑہ نے تھانہ صدر اٹک پولیس کو بیان دیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فقیر آباد میں ملازم ہوں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ نصیر احمد نے مجھے فون کال کر کے بتایا کہ ظہیر احمد ولد محمد زبیر سکنہ گولڑہ حال اٹک شہر نے میرے بیٹے محمد زین کو میرے گھر کے سامنے فائر مار کر قتل کر دیا ہے اطلاع پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچا تو میرے بیٹے محمد زین کی نعش گھر کے سامنے خون میں لت پت پڑی جس کے سر پر فائر کے زخم تھے وجہ عناد کچھ عرصہ قبل ظہیر احمد کی ہمشیرہ نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف ذیشان عرف شانی سے شادی کی تھی اور ظہیر احمد کو شک تھا کہ اسکی بہن کی شادی کروانے میں میرے بیٹے محمد زین نے کر دار ادا کیا ہے۔ جس پر تھانہ صدر اٹک میں فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہیومین ریسورسز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قتل کرنے والے ملزم ظہیر احمد ولد محمد زبیر سکنہ گولڑہ حال اٹک شہر کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا جس کا ریمانڈ جسمانی لے کر ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔