نشاط کا پہلا آؤٹ لیٹ سٹور امارات کے ایمیزون مال میں کھلنے کو تیار 

Dec 11, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)اسلام آباد کے جی ٹی روڈ پر معروف پاکستانی ریٹیل سینٹر ایمیزون مال میں نشاط کے پہلے آؤٹ لیٹ سٹور کا افتتاح جلد ہونیوالا ہے۔ یہ شراکت جدید فیشن اور روایتی خوبصورتی کو یکجا کرتے ہوئے خریداروں کو منفرد شاپنگ ایکسپرینس فراہم کرے گی۔ایمیزون مال  پاکستان کا پہلا فیکٹری آؤٹ لیٹ مال ہے جہاں سال بھر معیاری برانڈڈ اشیاء پر ڈسکاؤنٹس دیا جاتا ہے۔ نشاط کا نیا آؤٹ لیٹ سٹور اسی مشن کا حصہ ہے۔نشاط کے اس نئے مکسڈ ماڈل آؤٹ لیٹ میں خریداروں کوفیکٹری آؤٹ لیٹ ڈسکاؤنٹس پر اشیاء اور نئے کلیکشنز کی دستیابی کا منفرد امتزاج خریداری کویادگار بنائے گا۔

مزیدخبریں