گجرات یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن، گورنر نے نوٹس لے لیا 

گجرات (نامہ نگار) گورنر ہاؤس لاہور نے یونیورسٹی آف گجرات میں مبینہ کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے کر جواب طلب کر لیا۔ سینئر پروفیسر چیئرمین شعبہ ماحولیات ڈاکٹر راشد سعید کی جانب سے چانسلر و گورنر پنجاب کو درخواست دی گئی تھی جس پر گورنر ہائوس کی ڈپٹی سیکرٹری یونیورسٹیزII ثمن شیرازی نے یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر مشاہد انور سے فنانشل کک بیکس، فوٹو کاپی شاپ کو غیرقانونی طور پر اضافی جگہ بغیر P&D، ورکس اور سینڈیکیٹ منظوری دینے،شعبہ شماریات کے ڈاکٹر فیاض احمد کی متنازعہ پروموشن اور اہم اسائنمنٹس پر تقرری سمیت اکڈیمک اور ایڈمنسٹریٹیو جونئیر سٹاف کی ڈائریکٹرز لیول کی مبینہ طور پر غیر قانونی تعیناتیوں اور پرچیز کو کمیشن آفس بنا دینے جیسے الزامات پر10 روز میں جواب دینے کی ہدایات کر دیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی میں ساڑھے دس کروڑ روپے کی مبینہ طور پر بندر بانٹ کی انکوائری بھی اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں میں جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن