سیول (این این آئی )ناکام مارشل لا لگانے والے جنوبی کورین صدر یون سوک ییول کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔وزارت انصاف کی جانب سے صدر یون سوک ییول پر یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگی ہے جب ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ملک میں قیادت کا بحران بھی شدید ہوتا رہا ہے۔