سٹاک مارکیٹ 1073 پوائنٹس گر گئی، سونا ایک ہزار روپے تولہ مہنگا 

Dec 11, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1073پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس1لاکھ 9ہزار 970 پوائنٹس سے کم ہو کر 1لاکھ 8ہزار 896 پوائنٹس پر آ گیا۔ اسی طرح321 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 34ہزار 130 پوائنٹس سے کم ہو کر 33ہزار 808 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس69ہزار 584 پوائنٹس سے گھٹ کر 68ہزار 907 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 36ارب 62کروڑ  52لاکھ  64ہزار 103روپیکی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 140کھرب27 ارب90  کروڑ 74 لاکھ41  ہزار245 روپے سے کم ہو کر 138کھرب 91 ارب 28کروڑ 21لاکھ 77ہزار 142روپے رہ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو  انٹر بنک میں 5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 277.95 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 8پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 279.03 روپے پر جا پہنچی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 77ہزار 400روپے ہو گئی۔858روپے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 37ہزار 826 روپے پر جا پہنچی جنکہ عالمی مارکیٹ میں 10ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2662 ڈالر ہو گیا۔

مزیدخبریں