اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، احسن اقبال کی زیرِ صدارت سیرت سنٹر لاہور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پلاننگ کمیشن نے جولائی 2022 میں سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 1387.647 ملین روپے لاگت کے منصوبے "سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئرز کے قیام" کی منظوری دی۔ اس منصوبے کے تین اہم مقاصد میں سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں میں نو سیرت چیئرز کا قیام، خواتین کے لیے مرکز برائے صنفی مطالعات و حقوق کی تعمیر اور انڈومنٹ فنڈ کی تشکیل شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ سے اخذ کردہ نو موضوعات پر تحقیق کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیرت سنٹر لاہور کو "سنٹر فار ایکسیلنس" کے طور پر قائم کرنے کا مقصد طالبات میں اسلامی تعلیمات سے آگاہی اور جدید دور کے تقاضوں کے درمیان ہم آہنگی کا شعور پیدا کرنا ہے۔
سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں میں نو سیرت چیئرز کا قیام ضروری ہے،احسن اقبال
Dec 11, 2024