اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کے تحت منتقل کرنے کی کوشش مستردکرتے ہیں۔ ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر بحث جاری ہے۔ 15 بورڈز میں سے 10 سے زائد وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کے حق میں ہیں جب کہ ملک میں 18 ہزار سے زائد مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہو چکے ہیں۔ مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت کے تحت کرنا ملکی قانون اور وحدت کے خلاف ہے، مدارس کی آزادی اور نصاب کے معاملے پرکسی قسم کی مداخلت قبول نہیں۔ مولانا فضل الرحمان الگ قانون سازی کرانا چاہتے ہیں تو حکومت جانے اور وہ جانیں، ہم تلخیاں نہیں چاہتے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہئے۔