پولیو کو کنٹرول کرنے کے لیے 2-4-6کی روڑ میپ سٹریٹجی بنائی ہے، عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد(خبرنگار)انسداد پولیو پروگرام کی فوکل پرسن برائے پرائم منسٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کو کنٹرول کرنے کے لیے 2-4-6کی روڑ میپ سٹریٹجی بنائی ہے یہ تمام صوبوں اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو بھی دے دی گئی ہے اس سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم شروع کر رہے ہیں قومی انسداد پولیو مہم 16سے 22 دسمبر تک مہم جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار عائشہ رضا فاروق نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیااس موقع پر انسداد پولیو پروگرام کے کورآڈنیٹر کیپٹن (ر)انوارلحق رانا صفدر اور دیگر بھی موجود تھے عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پاکستان میں 85اضلاع اس وقت وائرس زدہ ہیںملک بھر میں 44.7ملین بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی پاکستان میں اس وقت 531 ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن