راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں کے موضع جات میں واقع قیمتی اراضی کے انتقالات وقت پر منظور نہ ہونے سے ریکاڑد حاصل کرنے والے سائلین دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار انتقال منظور کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے لگے، تحصیل آفس راولپنڈی میں دفتر قانون گو سے انتقالات کی مصدقہ نقل نہ ملنے پر مشکلات میں پھنس گئے، اس حوالے سے مجیب خان، محمد اشفاق، امجد مغل، ملک سدھیر، ندیم اقبال اور دیگر نے بتایا کہ راولپنڈی کی تحصیل سٹی کے موضع ڈھوک صفو، ڈھوک کھنہ کاک، گنگال سمیت دیگر نہ جانے کتنے موضع جات ہیں ان میں شہریوں می قیمتی اراضی ہے جن کی ملکیت ثبوت بھی موجود ہیں لیکن ابھی تک ان کے انتقالات منظور نہیں ہوئے جب قانون گو دفتر آ تے ہیں تو بتایا جا تا ہے کہ پٹواری سے رابطہ کریں جب پٹواری کے پا س جاتے ہیں تو کہا جا تا ہے کہ متعلقہ ریونیو آفیسر نہیں دستخط نہیں کئے جس کی وجہ سے منظوری نہیں ہوئی، پٹواری انتقالات منظور کیلئے اپنے سرکل کے تحصیلدار یا نائب تحصیلدار کے پاس منظوری کیلئے دیتا ہے جو اپنی مرضی سے دستخط کرکے دفتر قانون گو جمع کراتے ہیں، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میڈم مریم نوا زشریف،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ سے اپیل ہے کہ وہ اس صورت کا نوٹس لیں۔
اراضی کے انتقالات وقت پر منظور نہ ہونے سے سائلین دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور
Dec 11, 2024