گوجرانوالہ: مجسٹریٹ کے احکامات کالعدم، رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری سیشن کورٹ سے معطل 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے وزیراعظم کے پولیٹیکل مشیر رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔ مقدمہ کا ریکارڈ 21 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ نواز گل نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے مقدمہ میں مسلسل عدم حاضری پر و زیراعظم کے پولیٹیکل مشیر رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں 12 دسمبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل انجم نے درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کر کے مقدمہ کا ریکارڈ 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن