اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی، ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کئے گئے۔ وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔ عدالت کی جانب سے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرع باس سِپرا کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔