ایک شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے: چودھری شجاعت  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی چیف آرگنائزڈ ڈاکٹر محمد امجد سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ اداروں کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے۔ اداروں کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ آج ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، ایک شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے یہ ملک کو قومی و عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی، محب وطن شخصیات اور اداروں نے یہ سازش ناکام بنا دی۔ گڈ گورننس کیلئے اداروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں، محب وطن شخصیات، جوڈیشل اور سول ادارے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سازش ناکام بنانے پر افواج پاکستان اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن