نگران وزیر اعظم محمد البشیر کا کہنا ہے کہ شام میں اس وقت امن اور استحکام کی ضرورت ہے ، 14سال کی جنگ نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔نگران وزیر اعظم محمد البشیرنے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے لئے اسد حکومت کے ارکان سے بھی ملاقات کی،انتظامی امور چلانے کیلئے پرانی حکومت کے ارکان کی ضرورت ہے،ہمارے پاس آئینی نظام نہیں۔عوام کی خدمت پر فوکس کریں گے،نگران وزیراعظم2025تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔محمد البشیر کا تعلق ادلب کے علاقے جبل الزاویا سے ہے، انہوں نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سے الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے 2021 میں ادلب یونیورسٹی سے شریعہ لا میں ڈگری حاصل کی، انہوں نے ایڈمنسٹریٹو پلاننگ اور پراجیکٹ منیجمنٹ کی تعلیم حاصل کی ہے۔
شام میں امن اور استحکام کی ضرورت ہے :نگران وزیر اعظم محمد البشیر
Dec 11, 2024 | 10:26