وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شنگھائی پہنچ گئیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری مسٹر زؤ زونگ منگ سے ملاقات ہوئی ۔کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری مسٹر زؤ زونگ منگ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، ڈپٹی سیکرٹری مسٹر زؤ زونگ منگ کاپنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحق کرنے کے عزم کا اظہار ،ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی، انڈسٹری اور انڈسٹری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملاقات میں اکنامک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستانی طلبہ اور ماہرین کو ٹریننگ اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےشنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرشنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ ہب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین امرہے، آٹو موبائل، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹر اور روبوٹک سمیت دیگرشعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں، چین کے تعاون سے ماہرین کی کیپسٹی بلڈنگ سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹرمایہ ناز صدر زی جن پنگ کے ویژن کے مطابق ترقی کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے،حکومت پنجاب شنگھائی حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں،پاکستان اور چین نوازشریف اور شہبازشریف کے دورہ حکومت میں مزید قریب آئے،اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے،چائناپاکستان اکنامک کاریڈورجیسے گیم چینجر پراجیکٹ کا آغاز نوازشریف اور شہبازشریف کے دورہ حکومت میں ہی ممکن ہوا۔
شنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ ہب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین ہے:مریم نواز
Dec 11, 2024 | 10:28