امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں خصوصاً اپنے ڈیموکریٹک مخالفین کو حیران کرنے کے لیے آئے روز کچھ انوکھا کرتے رہتے ہیں۔انہوں نےاپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر ایک تبصرے کے ذریعے ایک مزاحیہ انداز میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کرسمس کے موقع پر فائٹ فائٹ فائٹ کے نام سے ایک نیا پرفیوم لانچ کیا ہے۔ یہ پرفیوم گذشتہ جولائی میں پنسلوانیا میں ان کے قتل کی کوشش کی یاد میں بنایا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے جل بائیڈن کی ایک تصویر، اپنے حریف موجودہ صدر کی تصویر اور اپنی تصویر کو ملا کرپرفیوم کا کور پیپر اور بکس تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے جل بائیڈن کی پیرس کے نوٹری ڈیم کیتھیڈرل کے اندر خوش گپیوں کی تصویر کو اپنے نئے پرفیوم پر لگایا جسے کچھ ہی دن قبل مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہایک ایسا عطر جس کا مقابلہ آپ کے دشمن نہیں کر سکتے۔ ساتھ ہی اس نے تصویر میں خواتین اور مردوں کے لیے پرفیوم کی بوتلیں بھی دکھائیں جن کی قیمت 199 ڈالر تھی۔ یہ پرفیوم اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے گذشتہ پانچ نومبر میں صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد سے کئی پروڈکٹس لانچ کیں، جن میں سات محدود ایڈیشن والی گھڑیاں، جن کی قیمت 599 اور 1,199 ڈالر اور موبائل فون کے لیے ایک گولف گیم جس کی قیمت 9.99 اور 99 ڈالر کے درمیان ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے انتخابات کے لیے پیسے اکٹھے کرنے کی خاطر ٹی شرٹس، مگ اور یہاں تک کہ بائبلز بھی جاری کیں۔
امریکی نو منتخب صدرکا انوکھا اقدام
Dec 11, 2024 | 12:24