سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ ،قیمت 3لاکھ کے قریب پہنچ گئی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا،سونا 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔10گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے پر پہنچ گیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 31ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔    

ای پیپر دی نیشن