لیسکو میں نادہندگان سےریکوری کیلئے تحصیلدار تعینا ت

 لیسکو میں نادہندگان سے ریکوری کا عمل مزید تیز کرنےکیلئے تحصیلدار ریکوری تعینا ت کردیئے گئے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر کی درخواست پر پنجاب حکومت نے4تحصیلدار ریکوری لیسکومیں تعینات کردیئے ہیں، ہر تحصیلدار 2، 2سرکلز سے ریکوریاں کرنے میں مدد کریں گے۔ایسٹ اور ساؤتھ سرکلز میں تحصیلدار اسد نواز، قصور اور اوکاڑہ میں تحصیلدار نعمان اقبال کو تعینات کیا گیا ہے، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکلزمیں تحصیلدار ذیشان نسیم کو جبکہ نارتھ اور سنٹرل سرکل میں تحصیلدار کنور محمد آیان کو تعینات کیا گیا ہے۔مذکورہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں نادہندگان خاص طور پر ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن