حکومت کے صرف دعوے،چینی،سبزیاں،پھل،مرغی سب مہنگے

 چینی کے نرخ میں اضافہ ہوگیا، چینی کی فی کلو قیمت 10روپے سے زائد بڑھ گئی ۔گزشتہ بیس دنوں میں ایکس مل کا ریٹ 115سے بڑھ کر 125روپے ہو گیا ، چھوٹے دکانداروں میں چینی کی فی کلو قمیت 125 سے بڑھ کر 140 ہو گئی ،پنجاب کے مشہور سٹے باز نے ماہ دسمبر کا فیوچر ٹریڈ 128 جبکہ جنوری کے لیے 133 مقرر کردیا جس سے آئندہ چینی مزید مہنگی ہوگی ۔شوگر ایکسپورٹ اور گزشتہ سال کی نسبت 6,7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افواہ بنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ، حکومت کی جانب سے سات لاکھ نوے ہزار ٹن شوگر ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی جس میں سے تین لاکھ ستتر ہزار ٹن کی ایکسپورٹ ہو چکی ہے ۔عوام کیلئے باقی روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں بھی مہنگائی کمی نہ ا ٓسکی، سبزیاں اورپھل مزید مہنگے کر دیئے گئے۔ مارکیٹ میں پیاز 180، ٹماٹر 140، لہسن 760، ادرک 550 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، ٹینڈے 120، میتھی 80 ، بینگن 80 ، کریلے 180 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں، پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 ، درجہ دوم 120 روپے درجن،انار بدانہ 800 ، انگور سندر خانی 45 ، کھجور ایرانی 580 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا،8روپے اضافے سے فی کلو گوشت کی قیمت 446 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 7روپے کلو اضافہ کر دیا گیا۔ فی درجن انڈوں کی قیمت 352 روپے برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 10 ہزار 440 روپے مقرر ہے۔    

ای پیپر دی نیشن