عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کے بیٹے انٹرویو" انشااللہ، انشااللہ" پکار اٹھا،دنیا کا نمبرون یوٹیبر حیران

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کا انٹرویو کرنے والے مسٹر بیسٹ اس وقت حیران رہ گئے جب اس نے انشااللہ کہا۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک ہونے کے بعد دو سال سے مملکت میں خاندان کے ہمراہ سکونت اختیار کی ہوئی ہے۔اس قیام کا اثر یہ ہوا کہ رونالڈو مسلم اور عرب ثقافت میں رنگ گئے اور مختلف مواقع پر وہ نہ صرف اسلامی بود وباش اختیار کرتے ہیں بلکہ عربی زبان میں مروجہ اسلامی الفاظ جیسے السلام وعلیکم، ان شا اللہ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔تاہم باپ کو دیکھ کر جونیئر رونالڈو بھی اسی رنگ میں رنگ گیا اور ایک انٹرویو کے دوران سششتہ عربی لہجے میں بولا کہ انشااللہ، انشااللہ۔دنیا کے سب سے مقبول یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے رونالڈو کا انٹرویو کیا جس میں ان کا بیٹا جونیئر رونالڈو بھی موجود تھا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔انٹرویو میں مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو جونیئر سے پوچھا کہ کیا تم لیبر ون اور اس کے بیٹے کی طرح رونالڈو کے ساتھ ایک ٹیم میں کھیلو گے۔اس سوال کے جواب بغیر کسی توقف کے جونیئر رونالڈو نے انشااللہ، انشااللہ بول کر دیا۔ مسٹر بیسٹ عربی زبان سے نا واقف ہونے کی وجہ سے یہ الفاظ سن کر حیران ہو گیا۔اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیٹ تھپتھپائی اور پھر مسٹر بیسٹ کو عربی کے ان الفاظ کو مطلب بھی سمجھایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی فٹبالر کی جانب سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ رونالڈو دین اسلام میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس کو قبول کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن