شام کی صورتِ حال امریکا و اسرائیل کی سازش کا نتیجہ ہے:سپریم لیڈر علی خامنہ ای

Dec 11, 2024 | 19:40

ویب ڈیسک

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام کے واقعات دراصل امریکا اور اسرائیل کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں۔ تمام شواہد اِسی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں علی خامنہ ای نے کہا کہ جو کچھ بھی شام میں ہوا ہے وہ امریکا اور اسرائیل کی سازش ہے۔درالحکومت تہران میں تقریب سے خطاب کے دوران ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ جتنے بھی شواہد ملے ہیں اُن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے تمام واقعات کی پشت پر امریکا اور اسرائیل ہیں۔علی خانہ ای کا کہنا تھا کہ شام کی صورتِ حال بدلنے میں اُس کے ایک پڑوسی ملک نے بھی کلیدی کردار ادا کیا تاہم تمام معاملات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول تو امریکا اور اسرائیل کے پاس ہے۔ایران کے سپریم لیڈر نے شام کے پڑوسی ملک کا نام تو نہیں لیا. تاہم سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق اُن کا اشارہ واضح طور پر ترکی کی طرف تھا۔

مزیدخبریں