ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں: بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں، یہ ایوان ہمیں انصاف دے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حصہ ہے کہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں، ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان پر گولیاں چلائی گئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پُرامن مظاہرین پر گولیاں نہیں چلیں، اس ملک میں پہلے بھی تحقیقاتی کمیشن بنے لیکن کچھ نہ ہوا

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کمیٹی اس لیے بنائی ہے کہ غلطیوں کو ٹھیک کریں، اس کو کمزوری نہ سمجھیں، ہمارے مظاہرین میں کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، اگر فائرنگ ہوئی ہے تو اس کی ذمے داری تو عائد ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، شام کی جیلوں سے باہر آنے والوں میں سے ایک نے بتایا ہے کہ وہ 39 سال بعد باہر آیا، شام کا حکمراں ملک سے بھاگتے ہوئے بھی 2 ارب ڈالرز ساتھ لے گیا

ای پیپر دی نیشن