آئی پی ایل کے ڈرگ ٹربیونل نے فاسٹ باؤلرمحمد آصف پرایک سال کی با ضابطہ پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

Feb 11, 2009 | 11:40

سفیر یاؤ جنگ
محمد آصف پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں۔ فاسٹ بائولر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے براہ راست کوئی ممنوعہ دوائی استمال نہیں کي تاہم ڈاکٹر سے مشورے کے بعد انہوں نے جو آئی ڈراپس استعمال کئے تھے انکی وجہ سے ان کا نینڈرلون ٹیسٹ مثبت آیا۔ محمد آصف کے خلاف ایک سالہ پابندی کا اطلاق گزشتہ سال اکیس ستمبر سے ہو گا جو رواں سال اکیس ستمبر کو ختم ہوگی۔ دوسری جانب فاسٹ باؤلر نے ایک سال کی پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزیدخبریں