بم دھماکوں اور خودکش حملوں سے وکلاءتحریک کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے، پاکستان امریکن وکلائ

نیویارک (نمائندہ خصوصی) پاکستان امریکن وکلاءبرائے حقوق کے رہنما¶ں رمضان رانا، لیگل سکالر شاہد مہر، لیگل مشیر اقبال کانجن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں بم دھماکوں اور خودکش حملوں سے وکلاءتحریک کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے تاکہ دنیا کی اس واحد متحد اور منظم تحریک کو دبا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری اور لاقانونیت جو حکمرانوں کی نااہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی منڈی لگی ہوئی ہے۔ سینیٹ کی سیٹوں کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ بحرانوں کا واحد حل آزاد عدلیہ اور قانون کی بالادستی ہے۔ لہٰذا وکلاءتحریک پر سنجیدگی سے غور کیا جائے دھرنا دینے سے پہلے عدلیہ کو آزاد اور حقیقی ججوں کو بحال کیا جائے تاکہ پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نجات مل جائے۔ علاوہ ازیں وکلاءبرائے حقوق کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں عوامی عدالت کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے لئے پاکستان اور امریکہ سے ججوں کا پینل وکیل صفائی اور وکیل استغاثہ کا آئینی انتخاب کیا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن