ایل جی کو جاپان میں ایل ٹی ای موڈیم استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

Feb 11, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (پ ر) ایل جی کا ایل ڈی 100 ڈیٹا موڈیم ٹیلی کام انجینئرنگ سنٹر (TELEC) سرٹیفکیٹ حاصل کر کے پہلا لانگ ٹرم ایوالوشن ڈیوائس (ایل ٹی ای) بن چکا ہے اور اس کے جاپان میں موڈیم کے طور پر استعمال کے لئے راستہ کھل گیا ہے۔ جاڈپان کی منسٹری آف انٹرنل افیئرز اینڈ کمیونی کیشنز (ایم آئی سی) سے نامزد شدہ TELEC سرٹیفکیٹس ایسی پراڈکٹس کو جاری کئے جاتے ہیں جو مستحکم رہنے کے لئے جاپانی ریڈیو قانون تکنیکی ریگولیشنز کے ساتھ کئی آزمائشوں سے گزرے ہوں۔ TELEC سرٹیفکیشن امریکہ کے فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن (ایف سی سی) سے گذشتہ سال منظوری کے بعد حاصل ہوا۔ جو ایل جی کے ایل ٹی ای مارکیٹ میں انڈسٹری لیڈر بننے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔
مزیدخبریں