سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق آج دوسرے روز بھی لاہور،ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن کی دوہزار صنعتوں کوگیس کی فراہمی بند ہے جو تیرہ فروری تک معطل رہے گی۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں کمی ہونے سے گیس کے شارٹ فال میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے لیکن گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی کے لیے صنعتوں کو گیس فراہمی روکی جاتی ہے، دوسری جانب سے صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو سوئی گیس حکام گیس کے شارٹ فال میں کمی کا دعوی کر رہے ہیں تو دوسری جانب پنجاب میں صنعتوں کو چار چار روز کے لیے بند کیا جارہا ہے۔