پاکستان کا بھارتی میزائل سے ڈبل رینج والے کروز ”بابر“ کا کامیاب تجربہ

Feb 11, 2011

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل ملکی ساختہ ہے اور چھ سو کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس ٓاف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، سٹریٹجک فورس کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل جمیل حیدر، نیسکام کے سربراہ عرفان برنی اور سینئر افسران نے یہ ٹیسٹ ملاحظہ کیا۔کروز میزائل دشمن کے راڈار سے اوجھل رہ کرکم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ہدف کو تباہ کرتا ہے۔ یہ میزائل روایتی اور ایٹمی دونوں وار ہیڈز لے جانے کی استعداد کا حامل ہے۔ اس میزائل کو گائڈنس کے جدید ترین نظاموں”ٹیرین کنٹﺅرز میچنگ“، ”ڈیجیٹل سین میچنگ“ اور ”ایریا کوریلیشن“ سے لیس کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم نے کہا کروز میزائل بابر کے یہ تجربہ سے پاکستان کی سلامتی کو اور تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کم از کم ایٹمی ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ صدر اور وزیر اعظم نے اس کامیاب تجربے پر تمام سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے بھارت کا کروز میزائل”براہموس“ تین سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور اس نے روس کی مدد سے یہ میزائل بنایا ہے۔ جب کہ پاکستانی میزائل کی رینج اس سے دوگنی ہے۔ پاکستان کا میزائل آواز سے کم رفتار پر سفر کرتا ہے۔
مزیدخبریں