طویل ”عدالتی جنگ“ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہے: رائٹر

Feb 11, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (نیٹ نیوز) برطانوی خبررساں ادارے ”رائٹر“ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں وزیراعظم گیلانی کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد ہونے کے بعد ملک میں سیاسی افراتفری پیدا ہونے کا امکان ہے، گیلانی کو ہٹانے سے حکومت نہیں گرے گی، طویل ”عدالتی جنگ“ حکومت کو کمزور کر سکتی ہے اور 2013ءکے متوقع عام الیکشن میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ رائٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک پہلے سے عدم استحکام کا شکار ہے اور اس صورتحال سے مزید سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اگر وزیراعظم کو سزا ہو جاتی ہے تو انہیں جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس صورتحال میں کیس طوالت اختیار کر سکتا ہے جس سے حکومتی فیصلہ سازی کا عمل مفلوج ہو سکتا ہے۔
مزیدخبریں