”بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل“ 24 فروری تک قاتل گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) سپریم کورٹ نے بختیار ڈومکی کے اہل خانہ کے قتل سے متعلق آئی جی سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ کوقاتلوں کی گرفتاری کےلئے 24 فروری تک مہلت دے دی ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بختیار ڈومکی کے اہل خانہ کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت کی اور آئی جی سندھ کوان کی درخواست پر حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسارکیا کہ آپ کس بات کا انتظار کر رہے تھے، تاخیر سے ثبوت ختم ہو جاتا ہے، آپ کی رپورٹ میں انگریزی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن