رافیل نڈال‘ ہوریکیوزیبلاس وی ٹی آر اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے


سنٹیاگو+لیون (اے پی پی) رافیل نڈال اور ہوریکیو زیبلاس وی ٹی آر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ چلی کے شہر ونا ڈیل مار میں جاری مینز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال نے فرانس کے جیرمی شارڈے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ہوریکیو زیبلاس نے ارجنٹائن کے کارلوس برلوق کو شکست دی ۔ اوپن ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے فن لینڈ کے جرکو نائمنین کوہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس ہی کے بینﺅٹ پیری نے ہم وطن حریف مائیکل لوڈرا کو شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن