ایران کا سفرکرنے والوں پر لیبیامیں داخلہ بند

طرابلس(این این آئی)لیبیا نے اپنے ملک میں ان تمام عرب اور غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی۔ جنہوں نے ماضی میں ایران کا سفر کیا ہو۔یہ اقدام شیعہ ازم کے بڑھتے ہوئے فروغ کو روکنے کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طرابلس نے ایران کا سفر کرنے والوں کی ملک میں داخلے پر پابندی سے متعلق خبر کی سرکاری طور پر تردید یا تصدیق نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن