نئی دہلی(این این آئی)ہندو انتہا پسند تنظےم ار اےس اےس کے کارکنوں نے نئی دہلی مےں کشمیری لڑکیوں اور لڑکوں پر مشتمل ایک گروپ پر اس وقت دھاوا بول کر ان کی شدید مارپیٹ کی جب وہ افضل گورو کی پھانسی کیخلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے تھے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ افضل گورو کی پھانسی کے بعدکشمیری طلبہ و طالبات پر مشتمل ایک گروپ نے جنتر منتر پر احتجاجی مارچ کیا۔ حملہ آوروں کے سامنے آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے ان پر دھاوا بول کر ان کی شدید مارپیٹ کی۔ احتجاجی مظاہرین پر کئی سو ہندو شدت پسند کارکنوں نے حیران کن طور پر حملہ کیا اور پولیس نے 25 کشمیری لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔