افغان امن کونسل فضل الرحمن طالبان مذاکرات سے بے خبر

Feb 11, 2013


دوحہ (اے پی اے ) کابل میں موجود افغان امن کونسل مولانا فضل الرحمن کے دورہ قطر کے حوالے سے لاعلم ہے۔ کونسل کے ایک عہدیدار کے بقول اس بارے میں افغان حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ طالبان کے ایک درجن کے قریب سیاسی ممبران گزشتہ ایک سال سے قطر میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں لیکن افغان طالبان نے ابھی تک اپنے دفتر کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق نہیں کی۔ افغان طالبان کی طرف سے بھی مولانا فضل الرحمن کو بطور ثالث مقرر کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں