ایم کیو ایم ملک کے ہر حلقہ انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کریگی : الطاف حسین


کراچی (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنان اپنی تمام توانائیاں ملک سے کرپٹ سیاسی نظام کے خاتمے کے لئے استعمال کریں۔ رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ملک اور اس کے اطراف ہونے والی بین الاقوامی تبدیلیوں اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ ایم کیو ایم ملک بھر کے ہر حلقہ انتخاب میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں لاہور میں شوکت بسرا اور ینگ ڈاکٹرز پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پر ریاستی دہشت گردی کے بجائے ہوشمندی کا مظاہرہ کرے اور گرفتار کئے گئے ینگ ڈاکٹرز کو رہا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...