راولپنڈی (نیوز ڈیسک) قائد ملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے افضل گورو کی پھانسی بھارت کو پسندیدہ قرار دینے والے بزدل پاکستانی حکمرانوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے‘ بھارتی عوام کے ضمیر کواطمینان دینے کے لئے بےگناہ کشمیری مسلمان کو پھانسی دینے کے فیصلے نے بھارتی سیکولر ازم کا پردہ چاک کردیا۔حکمران بھارت کے سامنے بھیگی بلی نہ بنیں جرات حیدری کا مظاہرہ کریں۔