اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئی ای ڈی شدت پسندوں کا سب سے مہلک ہتھیار بن گیا ہے۔ اس ہتھیار کے استعمال سے سیکورٹی اہلکار اور معصوم شہری یکساں نشانہ بن رہے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی، راہ میں نصب کردہ وہ بارودی مواد یا بم ہوتا ہے جسے عام قسم کے بارودی مواد، گھریلو استعمال کے پرزوں اور معمولی مہارت سے بنایا جا سکتا ہے۔ اس پر بہت کم لاگت آتی ہے اسی لئے شدت پسند آئی ای ڈی پر بہت انحصار کرتے ہیں۔ عوام میں آئی ای ڈی سے بچنے کا شعور اجاگر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آئی ای ڈی بنانے اور استعمال کرنے والے عناصر کوں ہیں۔ اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ ان عناصر کو کیسے پہچانا جا سکتا ہے جو معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔ عراق اور افغانستان میں غیر ملکی افواج کے خلاف یہ ہتھیار مﺅثر طریقے سے استعمال کیا گیا لیکن پاکستان بھی آئی ای ڈی سے بدترین متاثر ہونے والا ملک ہے۔