زرداری ٹولہ الیکشن ملتوی کراکر اقتدار کو طول دینا چاہتا ہے: قادر مگسی


حیدرآباد (اے پی اے ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ زرداری ٹولہ الیکشن ملتوی کرواکر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتا ہے، آو¿ٹ آف ٹرن پرموشن میرٹ کو کچلنے کی کوشش ہے جس کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے، موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر ارسٹو کریسی قائم کئے ہوئے ہے، ملک کو قومی اور جمہوری بحران کا سامنا ہے‘ اگر قومی تضاد حل ہوجائے تو پھر قوم کو طاہر القادری جیسے ڈرامے دیکھنے کو نہیں ملیں گے‘ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ملک کو قائم رکھنے کےلئے چاروں قومی وحدتوں کو مکمل طور پر خود مختار بنا کر ایسا وفاق تشکیل دیا جائے جس میں چاروں صوبوں کی رضا مندی شامل ہو، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر ارسٹو کریسی قائم کئے ہوئے ہے، قادر مگسی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بنیاد کے بجائے قومی بنیاد پر ہونے والی تشکیل نو کی حمایت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...