شمالی اٹلی کے شہرآئیوریا میں منعقد ہونےوالے اس تہوارکےموقع پرسیکڑوں لوگ دور قدیم کا لباس پہنتے اورایک دوسرے پرسنگتروں کی بارش کرکے اپنی خوشی کااظہارکرتےہیں. اٹلی کی تاریخی روایات کے مطابق بارہویں صدی عیسوی میں ایک پن چکی چلانے والے کی بیٹی نے علاقے کے شیطان کےسربراہ کا سر کاٹ کر شہر کو اس کی برائیوں سے نجات دلائی۔ جس کی یاد میں یہ تہوار منایا جاتاہے۔ جبکہ موجودہ دور میں یہ تہوار آزادی کی جنگ سمجھا جاتا ہے۔ تین روزہ تک جاری رہنےوالے اس سالانہ میلےمیں لوگ بھرپورانداز میں شرکت کرتے ہیں. جبکہ ایونٹ میں پانچ سوٹن سنگترے استعمال کیےجاتےہیں.